انسدا دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصا ف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا راہداری منظور کرتے ہوئے انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کردیا۔اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اینٹی کرپشن پنجاب کی پرویزالٰہی کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ پرویزالٰہ
کی کب جان چھوٹے گی؟ جس پروکیل نے کہا کہ کبھی کسی شہر اور کبھی کسی شہر چکر لگوا رہے ہیں ۔پرویزالٰہی نے کہا کہ اسلام آباد سے واپس لاہور مجھے لے گئے، اس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں نے بھی مچلکے جمع نہیں کرائے۔وکیل نے کہا کہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے تھے، پرویزالٰہی نے کہا کہ میری ملاقات بھی فیملی سے نہیں کرائی۔وکیل نے کہا کہ کون سا مقدمہ ہے؟ تو تفتیشی افسر نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کا مقدمہ ہے۔پرویزالٰہی نے کہا کہ فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دے دیں۔ اس پر اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں۔جج نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کردیا۔mk
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us