ڈویژنل ہیڈکوارٹر میرپور میں ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات میں ہیلتھ سروز کو فاسٹ ٹریک پر لانے کے لئے ہدایات

میرپور (پی آئی ڈی) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز نے ہسپتال انتظامیہ کا اجلاس منعقد کرکے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں ہیلتھ سروز کو فاسٹ ٹریک پر لانے کے لئے ہدایات دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے تعاون سے ہسپتال میں موجود ایمبولینس میں وینٹیلیٹر انسٹال کیا جائے گا جس میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جدید طبی آلات اور کوالیفائید عملہ بھی ہمہ وقت موجود ہوگا یہ ایمبولینس اندرون شہر فری ایمرجنسی سروسز فراہم کرے گی جبکہ متذکرہ ایمبولینس ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو اسلام آباد وغیرہ شفٹ کرنے کے لئے بھی استعمال کی جائے گی۔ یاد رہے اس سے قبل میرپور میں وینٹیلیٹر کسی بھی ایمبولینس

میں انسٹال نہیں تھا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ میرپور کے لئے اعزاز کی بات ہے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لیے بنائی گی پناہ گاہ کی کاپی کرتے ہوئے آزادکشمیر کے دیگر اضلاع بھی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کی طرز پر پناہ گاہیں بنا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کے باہر انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے تعاون سے ویٹنگ ایریا کا کام شروع ہے جو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا ایمرجنسی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں آئے ہر مریض کے وائٹل لئے جائیں گئے ایمرجنسی میں صرف ایمرجنسی مریض دیکھے جائیں گئے دیگر روٹین کے مریضوں کے لئے علیحدہ سے ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لگائی جائے گئی جو مریض کا معائنہ کرنے کے بعد گھر کے لئے جو ادویات تجویز کریں گئے وہ ہسپتال کی فارمیسی سے ہی مریض کو 3 دن کی مفت فراہم کی جائیں گئی اس حوالہ س سے انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری انجیکشن اور ڈرپ لگانے کی ضد نہ کریں کیونکہ غیر ضروری انجیکشن وغیرہ مضرِ صحت ہیں اس کے علاؤہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے سٹور سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کی کہ ایمرجنسی میں اعلیٰ کوالٹی کے B.P اپریٹس مہیاء کئے جائیں اور صفائی ستھرائی کا مثالی انتظام کروایا جائے گائنی وارڈ کی واش رومز کی صفائی کے حوالے اضافی فیمیل سینٹری ورکرز کی ڈیوٹی لگائی جائیں اس موقع پر موجود ذمہ داران کو ہدایات دی گئیں کہ آئندہ میٹنگ میں وہ اپنی کارکردگی پیش کریں۔

مزید خبریں