حلقہ نمبر پانچ پونچھ پاچھیوٹ سے تعلق رکھنے والے سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے دور میں کسی سیاسی لیڈر کے اثاثہ بیرون ملک نہ تھے، قائد اعظم کے پاس کپڑے نہ تھے، لیاقت علی خان شہید ہوئے تو ان کے کپڑے بھی پھٹے ہوئے پائے گئے، اور بنک بیلنس محض166روپے تھے، خواجہ ناظم الدین وزیراعظم کے عہدہ سے فارغ ہوئے تو گھر اور بنک میں رقم نہ تھی، گورنر جنرل غلام محمد فارغ ہوئے تو ورثہ کے پاس کرایہ نہیں تھا کہ لاش کو ڈ
اکہ سے کراچی پہنچایا جائے، سکندر مرزا فارغ ہوئے تو ریل کے زریعے اور پیدل سفر کرکے انگلینڈ پہنچ کر معمولی نوکری اختیار کر لی، انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس نئے پاکستان کے سیاستدان دولت اور اقتدار کے لیے دین ملک، عزت ،غیرت کو دائو پر لگا سکتے ہیں، جبکہ مغربی لیڈران کے اندر دولت اور اقتدار کے لیے ایسے نشے کی کوئی مثال موجود نہیں ہے، یہ ملک پاکستان کی بد قسمتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک محب وطن سیاستدان اور اشرافیہ مل کر قربانی کا جذبہ اپنے اندر پیدا نہیں کرتے تب تک ایٹمی اور زرعی ملک پاکستان دنیا کی نظروں میں خیرات صدقات اور آئی ایم ایف کے زریعے مصنوعی سانس لیتا رہے گا، میاں محمد نواز شریف ملک کو ترقی دینے کی خاطر کشکول سے ملک کو نجات دلا کر ملک کو دنیا کی نظروں میں اعلی مقام دلا سکتے ہیں، چونکہ موصوف نے ملک انگلستان میں زیادہ عرصہ رہ کر اپنے ملک کو ترقی دینے کا منشور بنا رکھا ہوگا، جس سے پاکستانی قوم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبار ہ حاصل کر سکتی ہے
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us