لائن آف کنٹرول کے قریبی قصبہ چکوٹھی میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے کام کرنے والا مزدور جاں بحق ہو گیا کا، نماز جنازہ ادا آبائی قبرستان میں منوں مٹی تلے سپرد خاک کردیا گیا علاقہ کی فضا سوگوار۔ تفصیلات کے مطابق چکوٹھی کا رہائشی چوہدری صدام ولد دین محمد منگل کی
بح چکوٹھی بازار کے نزدیکی علاقہ بن چک میں ایک مکان میں کام کرنے کے دوران دیوار گرنے کے باعث پتھر لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا مزدور چوہدری صدام کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال چکوٹھی میں لایا گیا مگر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جاں بحق مزدور کی شناخت چوہدری صدام ولد دین محمد عمر 23سال بتائی جاتی ہے پولیس نے مقامی ہسپتال میں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی ورثا کے حوالے کر دی جس کے بعد جاں بحق مزدور کی نماز جنازہ آبائی گائوں میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us