آزادکشمیر کا دورہ کرنے والے برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین اور نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ کا دورہ

مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزادکشمیر کا دورہ کرنے والے برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین اور نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ کا دورہ کیا۔ وفد کو ٹھوٹھہ مہاجر کیمپ میں کمشنر بحالیات سردار وحید خان نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفد کو خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا، ووکیشنل سینٹر میں تیار کی گئی مصنوعات میں گہری دلچسپی اور وہاں کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔ وفدنے مہاجرین سے بھی ملاقات کی۔وفد میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ و چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر برطانیہ اینڈریو جیوائن(Andrew Gwynne)، برطانوی ممبرپارلیمنٹ ناز شاہ، برطانوی ممبر پارلیمنٹ سیم ٹیری(Sam Terry)،تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین (ستارہ پاکستان)، سیکرٹری جنرل حق خودارادیت انٹرنیشنل، محمد اعظم، ذیشان عارف، جیمز نیل، سیم ٹیری ایم پی، ک

نسلر کنیز اختر بریڈ فورڈ، نازیہ نورین، کونسلر محترمہ منیبہ خان، فوزیہ جابرن اور عبید خان ودیگر شامل تھے۔ قبل ازیں بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر مشعال حسین ملک نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں کو اپنے حقوق مانگنے کی سزا دے رہا ہے اور کشمیریوں کی شناخت اور تشخص کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پردیرینہ مسئلہ ہے اور کشمیری اس مسئلہ کے حل کے منتظر ہیں۔ مہاجرین کیلئے فیملی ایک خواب کی طرح ہے، آدھا خاندان ادھر اور آدھا لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہے۔میری بیٹی دوسال کی تھی جب اس نے اپنے والد کو دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی آواز مزید توانا کرنے کیلئے دنیا میں بااثر لوگوں تک اپنی بات پہنچاناہوگی۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ اینڈریو جیوائن نے کہاکہ مہاجرین کے دکھوں کو سمجھ سکتے ہیں، جس جذبے سے مہاجرین یہاں زندگی بسر کررہے ہیں اس پر انہیں داد دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہاجرکیمپ میں سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی، ہم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم تک پہنچائیں گے۔ برطانوی ممبر پارلیمنٹ سام ٹیری نے کہاکہ سات دھائیوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا، مہاجرین کا جذبہ قابل ستائش ہے، کشمیری کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ایک دن آئے گا جب کشمیری آزاد ہوں گے۔ میں کشمیریوں کی آواز برطانوی پارلیمنٹ سمیت ہر جگہ بلند کروں گا۔ برطانوی رکن ناز شاہ نے کہاکہ مہاجرین کی مشکلات کا انداز ہے کہ کس طرح خاندان اجڑ گئے اور انہیں ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر کیمپ میں مہاجرین کیلئے سہولیات دیکھ کو خوشی ہوئی۔ چیئرمین تحریک حق خودارادیت راجہ نجابت حسین نے کہاکہ ایک طرف کشمیری عوام قربانیاں دیکر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری جانب اوورسیز کشمیری بھی اپنا بھرپور کردارا ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے پر برطانوی اراکین کاشکریہ اداکیا۔

مزید خبریں