اللہ کا دیا ہوا نظام ہی انسانیت کوامن، اور سیاسی انصاف فراہم کرسکتاہے، ڈاکٹر محمد مشتا ق خان

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ اسلام اپنی پوری روح کے ساتھ کسی ایک اسلامی ملک میں قائم اور نافذ ہوجائے تو سلیم الفطرت انسان فوج درفوج دین میں داخل ہوںگے،اللہ کا دیا ہوا نظام ہی انسانیت کوامن سکون معاشی ،عدالتی اور سیاسی انصاف فراہم کرسکتاہے،نبی ۖ کی سب سے بڑی سنت یہ ہے کہ اللہ کے دین کے قیام ور غلبے کی جدوجہد کی جائے،12ربیع الاول کا پیغام بھی یہی ہے کہ اللہ کے دین کے قیام اور غلبے کے لیے نبی ۖنے جو راستہ اختیار کیا اس پر چلا جائے ،انفرادی اور اجتماعی طور پراللہ اور اللہ کے رسول ۖکے بتائے ہو

ے اصولوں کے مطابق زندگی گزاری جائے،جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پراللہ کے نظام کے قیام اور نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے جماعت اسلامی میرپور کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع مولانا عتیق الرحمان امیر شہر اشتیاق شہزاد سمیت دیگر قائدین نے گفتگوکی،سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ سلام سے لیے آخری نبی حضرت محمد ۖتک تمام انبیاء انسانیت کی ہدایت کے لیے مبعوث کیے سب کی ایک ہی دعوت تھی کہ انسان انفرادی اور اجتماعی طور عدل پر قائم ہوجائیں،انفرادی عدل بھی کریں اور اجتماعی عدل بھی کریں،پورے معاشرے اور ریاستیں اسلام پر قائم ہوں شرک کا خاتمہ ہواور انسانیت ایک اللہ کی بندگی اختیار کرے اسی کو اپنا رب تسلیم کر اسی کے بتائے احکامات پر عمل کرے،انسانیت جب اس پر آئے گی تو اللہ تعالیٰ دنیا میںبھی سرخروکریں گے اور آخرت میں اپنی جنتوں میںداخل کریںگے،نبی ۖنے اپنی زندگی میں انفرادی اور اجتماعی عدل قائم کرکے دیکھادیا،مدینے کی ریاست رہتی دنیا تک ماڈل ریاست ہے کے طور رہے گی،آج بھی امت اس پر قائم ہوجائے ایک بار پھر مدینے کی ریاست قائم کرے تو دنیا سلام قبول کرلے گی

مزید خبریں