نبی کریمۖ کائنات کے لیے عظیم ترین انعام ہیں، سردار جاوید ایوب

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وزیر حکومت سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ کائنات کے لیے عظیم ترین انعام اور قرآن مجید عظیم ترین تحفہ ہے جشن میلاد النبی ۖکے ساتھ عقیدت محبت کا اظہار ہے وزیر حکومت جاوید ایوب پٹہکہ کے مقام پر سیرت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو کافر قرار دیا جو ان کا عظیم کارنامہ ہے اور اسی

جہ سے انہیں عدالتی قتل کے ذریعہ راستہ سے ہٹایا گیا سردار جاوید ایوب نے مستونگ میں جلوس پر اور مسجد میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام دشمن عناصر کی کارروائی ہے دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ھوتا کلمہ گو کا قتل کرنے والے مسلمان نہیں ھو سکتے نہ ہی ان کا انسانیت سے کوئی تعلق ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ملت دین اور وطن کے لیے قربانیاں دیتی چلی آ رہی ھے اور دیتی رہے گی کوئی ملک کو کمزور کر ہے سکتا ہے نہ مکروہ عزائم میں کامیاب ہو گا انہوں نے کہا کہ میلاد منانے کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی منانا ہو گا اطاعت رسول بہت ضروری ہے قرآن مجید کے احکامات ھدایات کے مطابق زندگی گزارنا ہو گی ہر اس عمل سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے انسان کو نقصان دکھ اور تکلیف پہنچتی ہو انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے خلوص نیت سے جدوجہد کر رہے ہیں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کرے۔

مزید خبریں