عوامی ایکشن کمیٹی کے پرامن دھرنے پر پولیس گردی قابل مذمت ہے ،نعمان اعوان

سابق چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر نعمان اعوان زرگر نے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرامن دھرنے پر پولیس گردی قابل مذمت ہے ،جائز حقو ق مانگنے والے ریاستی عوام پر پولیس کا لاٹھی چارج ،آنسوگیس شیلنگ،ایف آئی آر،لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،پرامن احتجاج ہر شہر

کا جمہوری حق ہے ،انتظامیہ اور پولیس نے پرامن احتجاجی مظاہرے کو پرتشدد بنا کر ریاست کے پرامن ماحول کو خراب کیا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے ،نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے تمام غیور مزاحمت کاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔چوہدری انوار الحق نااہل اور نالائق وزیر اعظم ثابت ہوئے ۔حکومت اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کرے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری طور پر عمل کیا جائے یہ فیصلہ کسی جماعت یا فرد کا نہیں بلکہ یہ آزادکشمیر کے غیور عوام کے مطالبات ہیں ،جائز حق مانگنا ہر شہری کا حق ہے ۔

مزید خبریں