آزاد خطہ افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ ڈاکٹر محمد مشتا ق خان

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ آزاد خطہ افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے جائز مطالبات پورے کریں،پارلیمانی جماعتیں اقتدار کے کیک پر اپنے بڑے حصے کے حصول کے لیے لڑرہی ہیں عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے،اپنے حق کے لیے مظاہرے کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،مکار دشمن آزاد خطے پر کھڑی نظر رکھے ہوئے ہے دشمنوںکے عزائم کاادراک اور تدارک ک

لیے اقدامات ہونے چاہیں،پبلک سروس کمیشن کوغیر فعال کرناپڑھے لکھے نوجوانوں کی حق تلفی ہے،فوری طورپر پبلک سروس کمیشن کو فعال کیاجائے،حکومت بلدیاتی نمائندوںکے لیے فنڈز فراہم کرنے کا اہتمام کرے ،قومی سطح کی لیڈر شپ کی تیاری کی نرسری طلبہ یونیز ہوتی تھیںجن کے نہ ہونے کے باعث قوم حقیقی قیادت سے محرو م کردی گئی ہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کی ترجمانی کرے گی جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کاکرادار ادا کرے گی،عوام کو تنہانہیں چھوڑے گی،عوامی حقوق کے حصول کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد کرے گی،جماعت اسلامی ہی عوام کی امید کی واحد کرن ہے،جماعت اسلامی کے ہرسطح کے کارکن اور ذمہ داران وارڈز کی سطح پر جماعت اسلامی کو موثر بنائیںموثر افراد کو جماعت اسلامی شامل کریں،رائے عامہ منظم کرآزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیںگے بقیہ کشمیرکو مودی کے پنجہ استبداد سے آزاد کرائیںگے۔ #/S

مزید خبریں