محکمہ لائیو سٹاک پولٹری میں کروڑوں کی مشینری ضائع کی جا رہی ہے، چوہدری محمد عارف

کوٹلی (بیورورپورٹ)چیئرمین انٹرنیشنل رائٹر فورم چوہدری محمد عارف نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پولٹری میں کروڑوں کی مشینری ضائع کی جا رہی ہے اور اس کی تباہی میں نااہل اور نکمے آفیسر شامل ہیں۔ ہیچری کی بندش کے باعث شہری اس سے استفادہ نہیں کر سکتے ۔جدید ترین مشینوں کو نکمے اور نالائق آفیسران اور ذمہ داران کی وجہ سے بند کرنا پڑ ر

ا ہے۔ اب شنید میں آیا ہے کہ ان مشینوں کو کسی دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے اور عوامی سہولت کو ایک منصوبے کے تحت یہاں سے ختم کرنے کی کھچڑی پکائی جا رہی ہے تا کہ اس کی پروڈکشن کو صفر شو کر کے دوسرے ضلع کے حوالہ کیا جائے۔حکومت وقت اور محکمہ اینٹی کرپشن کے بالا حکام نوٹس لیں ۔ مجرمانہ غفلت کے مرتکب ملازمین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ تنخواہ کی مد میں کروڑوں روپے ضائع کرنے کے بجائے اس محکمہ کو بند کر دیا جائے کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے کروڑوں کی مشینری ضائع کی جا رہی ہے۔ یہاں مخصوص لوگ انڈوں اور مرغیوں سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ اس ہییچری سے انڈے اور چوزے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔

مزید خبریں