ضلع جہلم ویلی کے نواحی گاوں یوسی چکہامہ بانڈی چکاں میں جدید دور میں بھی بچے شیلٹر میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

چناری (تحصیل رپورٹر)ضلع جہلم ویلی کے نواحی گاوں یوسی چکہامہ بانڈی چکاں میں جدید دور میں بھی بچے شیلٹر میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور. حکومتی بےحسی باعث تشویش. عوام علاقہ بانڈی چکاں شدید احتجاج.تفصیلات کے مطابق بوائز پرائمری سکول بانڈی چکاں 1990 مین قایم ھوا. اج تک کسی بھی حکمران نے اسکی بلڈنگ کی تعمیر پر توجہ نہیں دی. دور دراز علاقہ ھونے کے باوجود سہولیات کا فق

ان ھے بچے کھلی فضا میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ھیں. ممبر لوکل کونسلر بانڈی چکاں راجا جاوید رؤوف ،عوام علاقہ بانڈی چکاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا بانڈی چکاں میں بعض مڈل مدارس بھی ایسے ھین جنکی تعداد 20سے 25 ھے اور وہاں7 مدرس کام کررھے ھین. ھمارے ادارے کے ساتھ دوسری زیادتی یہ کہ اس سکول کی دوسری آسانی کو شفٹ کیا جارھا ھے جو سراسر زیادتی اور انتقامی کاروای کا منہ بولتا ثبوت ھے. وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق صاحب، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان صاحب سے مطالبہ کرتے ھین کہ ان اھم نوعیت کے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ھوے ترجیحی بنیاد پر بانڈی چکاں سکول کی عمارت کی تعمیر کا بندوبست کیا جاے اور بانڈی چکان سکول کی اسامی کو شفٹ کرنے سے روکا جاے بصورت دیگر اھلیان بانڈی چکان یوسی چکہامہ احتجاج کا حق بجانب رکھتے ھیں۔

مزید خبریں