ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کا نیابت کلری کا دورہ ، جملہ سرکاری امور کے حوالے سے ریکارڈ کی پرتال

بھمبر (پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے نیابت کلری کا دورہ کیا جملہ سرکاری امور کے حوالے سے ریکارڈ کی پرتال کی نائب تحصیلدار راجہ محمد انصر خان نے گرداور طاہر محمود

ے ہمراہ بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے 2 تا6 اکتوبر جاریہ انسدادپولیو کے حوالے سے نیابت کلری کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہیلتھ ٹیمز کے ساتھ باہمی تعاون سے فرائض سر انجام دیں مہم کو کامیاب بنائیں اس کے علاوہ سرکاری اراضی کی حفاظت کریں جنگلات آرڈیننس پر عمل درامد یقینی بنائیں وزیراعظم ازاد کشمیر کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے حاضری نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے

مزید خبریں