پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے فرخ اویس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)میرپور تعینات

میرپور (پی آئی ڈی) پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے فرخ اویس کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں)میرپور تعینات کر دیا گیا۔پیر کے روز فرخ اویس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔فرخ اویس کی تعیناتی پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر۔فرخ اویس کی تعیناتی پر وزیراعظم آزاد کشمیر،وزراء حکومت،سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری سکولزکے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی ہے۔اسی طرح می

ٹ پر فیصلے جاری رہے تو محکمہ تعلیم آزاد کشمیر میں مزید ترقی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن نمبر سیکرٹریٹ ارای اینڈ ایس ای 2335969 /2023 جناب صدر آزاد جموں و کشمیر نے انتظامی امور کی بہتری کے پیش نظر تبادلہ جات پر عائد پابندی میں نرمی فرماتے ہوئے بذیل تعیناتیوں / تبادلہ جات کی منظوری صادر فرمائی ہے۔ جس کے مطابق محترمہ فرخ اویس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر بی۔ 18 (بخلاف کو ٹہ ضلع میر پور) حال زیر ایڈ جسٹمنٹ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (نسواں) ضلع میر پور بجائے محترمہ فریدہ اکبر انچارج ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (نسواں)میر پور تعینات کیا جاتا ہے۔ محترمہ فریدہ اکبر انچارج ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (نسواں) میر پور جو بنیادی طور پر سینئر صدر معلمہ ہیں کو تبدیل کر کے اپنی اصل آسامی پر بطور سینئرصدر معلم گرلز ہائی سکول بن خرماں ضلع میر پور بخلاف خالی اسامی تعینات کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں