آزادکشمیرالیکشن ٹربیونل نے قانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے 35 جموں دو کے انتخابات 2021 کا نتیجہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے ممبر اسمبلی چوہدری مقبول گجر کی اسمبلی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔ چوہدری مقبو ل گجر الیکشن میں دھاندلی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اپنی نشست سے محروم ہوگئے۔ انتخابات 2021 میں اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے ممبر قانون ساز اسمبلی چوھدری مقبول گجر منتخب ہوئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے چوھدری اسماعیل گجر کی انتخابی عذر
اری پر الیکشن ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔آزادکشمیرالیکشن ٹربیونل نے قرار دیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کرکے درخواست گزارچوھدری اسماعیل گجر کے ووٹ کم ظاہر کیے گئے ہیں۔آٹھ پولنگ سٹیشن کے کاونٹر فائیلز خالی پائی گئیں جو الیکشن ایکٹ کے دفعہ 60 کی خلاف ورزی ہے۔یہ تمام عمل نتائج کو مشکوک بنا تا ہے۔،آزادکشمیرالیکشن ٹربیونل نے چوہدری مقبول گجر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے ایل اے 35 جموں دو کے انتخابات دوباہ کرانے کا حکم دیا ہے ۔آزادکشمیرالیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر پریزائیڈنگ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے چوھدری اسماعیل گجر نے قانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے 35 جموں کے انتخابات 2021 کا نتیجہ چیلنج کیا تھا ۔چوھدری اسماعیل گجر کی طرف سے راجہ سجاد ایڈووکیٹ آزادکشمیرالیکشن ٹربیونل میں انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل میں مقابل امیدوار چودہری اسماعیل نے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ریٹرنگ آفیسر نے نتائج تبدیل کئے ہیں
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us