ایکشن کمیٹی کی اپیل پر کامیاب ہڑتال‘حکومت مطالبات پورے کرے‘ اکسیر میر

مظفرآباد( )جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سبزی فروٹ منڈی اکسیر میر نے گزشتہ روز چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نواز میر کو 05اکتوبر2023 کی کامیاب شٹرڈاؤن وپہیہ جام ہڑتال اور گیلانی چوک میں ہزاروں افراد کا احتجاجی اجتماع کرانے پران کی رہائش گاہ پر جاکر گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی۔ چیئرمین شوکت نواز میرنے بھی اکسی

میر کی مستقل مزاجی اور عوامی تحریک میں ہمیشہ کی طرح بھرپور کردار ادا کرنے کو زبردست الفاظ میں سراہاہے۔ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سبزی فروٹ منڈی اکسیر میرنے اپنی گفتگو میں کہاہے کہ بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ہیں۔حکومت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔پکڑ دھکڑ اور گرفتاریاں ہمیں عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے سے نہیں روک سکتیں۔10اکتوبر کو خواتین کا بھرپور احتجاج ہوگا۔ہماری جدوجہد جائز مطالبات کیلئے ہے اس سے پیچھے ہرگز نہیں ہٹیں گے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نواز میر کی قیادت میں لبیک کہیں گے۔

مزید خبریں