دربند رشتے کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

اوگی (نامہ نگار)تھانہ دربندکے گاؤں چوئی کروڑی میں چھوٹے بھائی نے رشتےکے تنازعہ پرفائرنگ کرکے بڑے بھائی کوقتل کردیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے فرارہوگئے۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں تفصیلات کے مطابق تھانہ دربندکے گاؤں چوئی کروڑی میں عبد الجلیل

یساتھ اسکے چھوٹے بھائی تاج محمدکارشتے پرتنازعہ چلا آرہا تھا،جمعرات کے روزعبدالجلیل اپنے بیٹوں کے ہمراہ گھرارہاتھاکہ تاک میں بیٹھے ملزم تاج محمدنے اپنے بیٹے منیرکے ہمراہ مبینہ طورپر اسلحہ آتشیں سے بڑے بھائی عبد الجلیل پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگیاجبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعہ کی اطلاع پرایس ایچ او تھانہ دربندفہدشاہ بمعہ نفری پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی اوردعویدارپرقتل مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیا

مزید خبریں