تورغر بجلی کے بل نہ دینے پر واپڈا اہلکاروں نے بجلی کاٹ دی عوام کا احتجاج

اوگی(نامہ نگار) تورغرمیں بجلی لاکھوں بقایاجات کی عدم ادائیگی پر واپڈاکی جانب سے درجنوں دیہات کی بجلی ٹرانسفارمرزسے منقطع کرنے پراہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے،پتھراوبھی کیا،رات گئے تک مذاکرات جاری،تادم تحریر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔واپڈانے بقایا جات ادائیگی کےبغیربجلی بحالی سے انکار کردیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جدباء تورغرحسرت خان کی قیادت می

واپڈاٹیم نے جمعرات کے روزمںینہ طورپر واپڈا کے گیارہ سال سےبقایاجات کی عدم ادائیگی اورکنڈاسسٹم پرویلج کونسل جدباء اورویلج کونسل شگئئ سمیت دیگر دیہات کے 22 ٹرانسفامرزسے درجنوں دیہات کی بجلی کاٹ دی۔جس پراہل علاقہ نے جدباء میں احتجاج شروع کردیااورںجلی بحالی کامطالبہ کیا۔اس دوران بعض انتظامی دفاترپرپتھراوکی بھی اطلاعات ہیں ۔اخری اطلاعات کے مطابق مذاکرات جاری تھے ۔واپڈاوالوں کا استدلال ہے کہ ان لوگوں کے ذمہ گیارہ سال کے بقایاجات ہیں ۔ڈیڑھ سال سے ان سے رابطہ اور کوشش کررہے ہیں کہ بقایاجات کی ادائیگی کاکوئی راستہ نکالا جائے،لیکن کوئی پیش رفت نہ ہونے پران تمام دیہات کی بجلی ٹرانسفارمرزسے سے کاٹنے کافیصلہ کیااورجمعرات کے روزاس سلسلے میں ایکشن لیکر بائیس ٹرانسفارمرزسے منسلک درجنوں دیہات کی بجلی کاٹ دی گئئ

مزید خبریں