مظفرآباد

ایڈووکیٹ جنرل کی اسامی کیلئے صاحبزادہ محمود ایڈووکیٹ انتہائی موزوں شخصیت

مظفرآباد (سپشل رپورٹر) ایڈووکیٹ جنرل کی اسامی کیلئے صاحبزادہ محمود ایڈووکیٹ انتہائی موزوں شخصیت۔ جہلم ویلی بار اور بنی حافظ شریف کا خاندان حکومتی نمائندگی سے محروم۔ صاحبزادہ محمود کو ایڈووکیٹ جنرل تعینات کر کے جہلم ویلی کی محرومی کو دور کیا جا سکت اہے۔ پیپلز پارٹی کیلئے صاحبزادہ محمود کی خدمات نمایاں۔ صاحبزادہ محمود قبل ازیں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل رہ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل حکومت نے تعینات کرنے ہیں اور ان اسامیوں کو پر کرنے کیلئے حکومت نے صلاح و مشورہ شروع کر دیا ہے جو کہ عنقریب حتمی مشورہ ہو جائیے گا حتمی مشورہ کے بعد یہ اسامیاں پر کر دی جائیں گی ان صوابدیدی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والے صاحبزادہ محمود سب سے موزوں شخصیت ہیں۔ قبل ازیں وہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور بعدازاں ایڈووکیٹ جنرل کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ان کی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔ ان کے کام کاج سے نہ صرف عدالتیں مطمئن رہی بلکہ حکومت نے بھی صاحبزادہ محمود ایڈووکیٹ کی کارکردگی پر کوئی سوال نہیں اٹھایا۔ اب حکومت صاحبزادہ محمود ایڈووکیٹ کو ایڈووکیٹ جنرل یا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعینات کر کے نہ صرف بنی حافظ خاندان کی پیپلز پارٹی کی خدمات کا اعتراف کرے گی بلکہ ایک بہترین شخصیت کا انتخاب کر کے عدالتوں میں سرکاری مقدمات کا بہترین انداز میں دفاع کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی جہلم ویلی کو نمائندگی بھی مل جائے گی۔

Related Articles

Back to top button