کمشنر کی زیر صدارت اجلاس‘مظفرآباد کو خوبصورت بنانے کے اقدمات

مظفرآباد (پی آئی ڈی)کمشنر مظفر آباد ڈویژن بدر منیر کے زیر صدارت شہر مظفر آباد کو خوبصورت بنانے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفر آباد قمر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آمنہ رفیع، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ ظہیر اور شعبہ باغبانی ترقیاتی ادارہ مظفر آباد کے نمائندہ میں شرکت کی۔ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے پھول / باغبانی کو فروغ دیا جائے اور ہدایت کی کہ شہر کے اندر جس موزوں Pockets کی نشاندہی کرتے ہوئے Landscaping کر کے پھول لگائے جائیں، ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس مظفر آباد، KIM جلال آباد کے سامنے گرین ایریاز کے اندر پھلوں کی پلانٹیشن کی جائے گی، جس کیلئے ترقیاتی ادارہ مظفر آباد جامع پلان مرتب کرتے ہوئے کام کا آغاز کرے گا دیگر محکمہ جات محکمہ زراعت، میونسپل کارپوریشن مظفر آباد اس میں مکمل تعاون کو یقینی بنائیں گے۔


