مظفرآباد

تعلیمی ادارے سے HPVویکسین قومی مہم کو کامیاب بنائیں،ڈی سی میرپور

میرپور (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر یاسرریاض نے ضلع میرپور کے جملہ گرلز پبلک وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام HPVویکسین کی قومی مہم جو15سے27ستمبر تک شروع ہورہی ہے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔یہ ویکسین خواتین بالخصوص9سے14سال کی بچیوں کو مفت لگائی جائے گی جس سے وہ سرویکل کینسر سے محفوظ رہ سکیں گی۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اس ویکسین کے لگائے جانے سے سرویکل کینسر کا خاتمہ ہوگیا ہے۔اس ویکسین کے کسی قسم کے سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں۔تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان،پرنسپل صاحبان اور اساتذہ کرام اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں 9سے14سال تک کی بچیوں کو HPVویکسین لگانے کے لیے آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرویکل کینسر کے خاتمے کے لیے HPVویکسین کے حوالے سے ضلع بھر کے پبلک وپرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فداحسین راجہ،گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ اشفاق،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ محمد اسحاق مغل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ فرخ اویس،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، اسسٹنٹ سرویلنس سردار وقاص احمد خان،اسسٹنٹ سرویلنس محمد ریاض،ڈائریکٹر پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز پروفیسر مطیع الحسن شاہ سمیت دیگر پبلک و پرائیویٹ اداروں کے سربراہان،اساتذہ اور نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ اشفاق نے خواتین میں پایا جانے والا سرویکل کینسر کے بچاؤ کے لیے HPVویکسین کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور بتایا کہ قومی مہم 15ستمبر سے27ستمبر تک ضلع میرپور میں شروع ہوگی۔جس میں 9سے14سال تک کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے محفوظ رکھنے کی ویکسین مفت لگائی جائے گی۔یہ ویکسین ضلع بھر کے تمام خواتین سکولوں،بچیوں کے مدارس میں محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں جا کر لگائیں گی

Related Articles

Back to top button