آزادکشمیر‘معذور افراد کیلئے ملازمت کوٹہ 5فیصد کرنے کا مطالبہ

مظفرآباد(محاسب نیوز)آزاد جموں و کشمیر میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ، مؤثر نمائندگی اور قانونی ضمانت کے لیے قائم کی گئی تنظیم ڈیفرینٹلی ایبل رائٹس Differently?Abled Rights Association – AJK (DRA?AJK) کا پہلا باضابطہ اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے معذور افراد، سماجی کارکنان اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی،اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا،تنظیم کے صدر آصف مغل نولکھا نے نظامت کے فرائض انجام دیے، اس موقع پر تنظیم کے بانی چیئرمین محمد نصیر جبار مرکزی مقرر کے طور پر شریک ہوئے جنہوں نے معذور افراد کو درپیش مسائل اور ان کے آئینی و قانونی حقوق پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو تعلیم، روزگار، صحت، نقل و حرکت اور باعزت زندگی گزارنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے،ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ معذور افراد اپنے حقوق کے لیے منظم اور قانونی جدوجہد کریں، جس کا باقاعدہ آغاز DRA?AJK کے پلیٹ فارم سے کیا جا چکا ہے



