مظفرآباد

سردار عتیق سے حریت اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

مظفرآباد (محاسب نیوز)صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ایم ایل اے ہاسٹل مظفرآباد میں اہم سیاسی و حریت رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حریت رہنما سید یوسف نسیم ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید، سابق وزیر شمیم علی ملک، ایڈووکیٹ میمونہ کیانی، ممبر ضلع کونسل نسرین اختر، ایڈووکیٹ سید یاسر نقوی، سجاد انور عباسی، سید تصور عباس موسوی، منیب قریشی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی دیگر شریک تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، سیاسی قیدیوں کی حالت زار اور آزادی کی جدوجہد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ سردار عتیق احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی اور ہر فورم پر کشمیریوں کے جائز مؤقف کو اجاگر کرے گی۔۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پارٹی کارکنان کو متحرک اور فعال بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی اور نوجوانوں کو قیادت میں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ملاقاتوں کے اختتام پر ملکی و قومی مفادات، ریاستی سالمیت، اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے دعا کی گئی۔صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ مسلم کانفرنس واحد سیاسی جماعت ہے جو کشمیریوں کی سواد اعظم جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان داعی جماعت ہے۔ریاست کا ہر بچہ ہر بوڑھا ہر جوان مرد و زن تحریک آزادی کشمیر کو مسلم کانفرنس میں تلاش کر سکتا ہے۔مسلم کانفرنس کسی برداری قبیلے کی جماعت نہیں ہے یہ تمام برداریوں کا گلدستہ ہے۔

Related Articles

Back to top button