مظفرآباد

سیاسی افراتفری کے بجائے اسمبلی توڑ کر الیکشن کرائے جائیں، سلیم اختر اعوان

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)آزادکشمیر کے ممتاز فلم سٹار سینئر اینکر TVآرٹسٹ رائیٹر کالم نگار سلیم اخترا عوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو زیادہ شوق ہے تو اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کی طرف جائیں سیاسی افراتفری جاری ہے چار وزیراعظم تبدیل ہوئے جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی ادارے اپنی ڈگر سے ہٹ چکے ہیں چھ ماہ کیلئے وزیراعظم تبدیل کرنے کے بجائے انوارالحق وزیراعظم رہنے دیا جائے تاکہ کوئی بہانہ قابل قبول نہ ہو ہر شعبے کا استحصال ہورہا ہے فن کی دنیا سے وابستہ طبقہ فنکاروں کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے اے جے کے ٹی وی کو اپنا خون دے کر قائم کیا۔ اپنی خدمات پیش کیں پروگرام کاپروڈیوسر نہ ہونے کی وجہ سے فنکار طبقہ افلاس میں مبتلا ہے اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے محاسب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سلیم اختر اعوان نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کرنے والی قومیں اس پر آنکھ کیوں نہیں رکھتی ہیں آٹھ ماہ سے جنرل منیجر /ڈرامہ پروڈیوسر نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ تباہی کی طرف گامزن ہے۔ آزادکشمیر کے بیس کیمپ میں تحریک آزادی کشمیر کا معاملہ یکسر ٹھنڈا کردیا گیا ہے۔ ریڈ یو بھی اپنی آواز اس پار پہنچانے سے قاصر ہے سٹیشن ڈائریکٹر دو سال سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں روزنامہ محاسب نے ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ شاہد ہماری آواز بھی آگے پہنچنے فنکار طبقہ کی اپیل ہے کہ اسی معاملے کی تحقیق کی جائے اس میں ملوث لوگوں سے باز پرس کی جائے کہ ایک قومی ادارہ TVاور ریڈیو کو اس حالت پر پہنچانے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔

Related Articles

Back to top button