تازہ ترینگلگت بلتستان

یونیورسٹی آف بلتستان اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

معاہدے کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، جن میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر تحقیق وغیرہ شامل تھے

سکردو (پریس ریلیز)یونیورسٹی آف بلتستان اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب یونیورسٹی آف بلتستان میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے معزز نمائندگان نے شرکت کی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے صدر ندیم خالد، ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان، سینئر ڈائریکٹر رب نواز، ڈائریکٹر نارتھ حیدر رضا، کوآرڈینیٹر سکردو زاہد حسین کے علاوہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ سے WWF-Pakistan کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین شریک ہوئے۔یونیورسٹی آف بلتستان کی نمائندگی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین خان، رجسٹرار ڈاکٹر میر عالم، ڈاکٹر سالار علی، ڈاکٹر شفقت حسین، ڈاکٹر حاجی کریم خان، ڈاکٹر اشتیاق حسین، ڈاکٹر نصرت علی، ڈاکٹر عطارد علی، احسان علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر بیرونی روابط شمشاد حسین نے کی۔ اس کے علاوہ شعبہ ماحولیاتی سائنسز کے سینیئر طلباء بھی تقریب میں موجود تھے۔اس معاہدے کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، جن میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر تحقیق کے لیے نالج ریسورس سینٹر کا قیام (خصوصاً Nature-based Solutions پر توجہ کے ساتھ)، یونیورسٹی کیمپس میں سولر واٹر لفٹنگ پمپ کی تنصیب، شجرکاری، اہم ماحولیاتی دنوں کی مشترکہ تقریبات، کلین اپ ڈرائیوز اور آگاہی مہمات شامل ہیں۔ اس معاہدے کے اس جزو کے فوکل پرسن ڈاکٹر سلار علی مقرر کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button