گلگت بلتستان

سکردو میں سردیوں کی آمد سے قبل بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اجلاس

واپڈا کے تینوں پاور ہاؤسز سے اس وقت شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک 8 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،پی ڈی اوپڈا، ایکسیئن برقیات

سکردو(پ،ر)سکردو شہر میں سردیوں کی آمد سے قبل بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی واپڈا، ایگزیکٹو انجینئر برقیات، ایس ڈی اوز، اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکردو کو شہر میں بجلی کی موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پی ڈی واپڈا اور ایکسیئن برقیات نے کہا کہ:واپڈا کے تینوں پاور ہاؤسز سے اس وقت شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک 8 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک 2.2 میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ ڈیم میں پانی کے ذخائر کو اگلے سال مئی کے آخر تک محفوظ رکھنا ہے۔سرمیک اور کھرمنگ سے کل 3 میگاواٹ بجلی سکردو کو فراہم کی جارہی ہے۔کھرمنگ طولتی بجلی گھر کی مرمت جاری ہے جو چند دنوں میں مکمل ہوجائے گی، اس کے بعد ایک میگاواٹ بجلی مزید شامل ہوسکے گی سرمیک فیز ون کا مینٹیننس جاری ہے جس کے بعد 800 کلو واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔واپڈا فیز تھری کی مرمت مکمل ہونے پر 1.5 میگاواٹ بجلی مزید سسٹم میں داخل ہوگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کچورا نالے میں پانی کے بہاؤ میں کمی کے باوجود متعلقہ عملہ بجلی کی فراہمی کے لئے دن رات سرگرم عمل ہیڈپٹی کمشنر سکردو نے واپڈا اور واٹر اینڈ پاور کے افسران کو ہدایت دی کہ تمام مرمتی کام بروقت مکمل کئے جائیں اور بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ مزید برآں یہ بھی ہدایت دی گئی کہ آئندہ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ پاور ہاؤسز پر مرمت کا عمل نہ کیا جائے تاکہ عوام کو بجلی کی فراہمی میں دشواری نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button