مظفرآباد
لاک ڈاؤن۔ مہتمم زاہد گیلانی،عمران مختار کی کارکردگی شاندار رہی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)لاک ڈاؤن کے دوران مہتمم شاہرات مظفرآباد زاہد گیلانی اور مہتمم پبلک ہیلتھ عمران مختار کی کارکردگی شاندار رہی ایکسین زاہد گیلانی اور عمران مختار اپنے عملہ کے ہمراہ اپنے دفاتر میں موجود رہے تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد مہتمم شاہرات مظفرآباد زاہد گیلانی نے اپنے عملہ کے ذریعہ فوری طور پر سڑکوں پر پڑی تمام رکاٹوں کو ہٹایا اور ٹریفک کیلئے کلیئر کیا صفائی کا انتظام کیا۔ اسطرح مہتمم پبلک ہیلتھ عمران مختار نے لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں پانی کی قلت نہیں ہونے دی۔ حالانکہ عملہ کو آنے جانے میں مشکل سامنا تھا لیکن دونوں مہتمم صاحبان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔