سانحہ 08 اکتوبر 2005 بیس برس قبل

یوم استقامت و عزم تعمیر نو، سانحہ 8 اکتوبر 2005 کو یادگار بنانے کے لیے منایا جاتا ہے، جب پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلہ آیا تھااس سانحہ نے ہزاروں جانیں لے لیں اور وسیع تباہی مچائی، مگر عوام نے حوصلہ نہ ہارا بلکہ تعمیر نو کے لیے جو عزم دکھایا، وہ قابلِ تحسین ہے یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکل وقت میں قوم کی یکجہتی اور استقامت کیسے ملک کو دوبارہ سنوار سکتی ہے آزاد کشمیر میں 2005 کے زلزلے کے بعد تقریباً 7600 منصوبے شروع کیے گئے، جن میں 77% یعنی 5878 مکمل ہوئے ہیں تعمیراتی کاموں میں مکانات، اسکول، ہسپتال، پل اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی شامل ہے، مگر بہت سے علاقوں میں کام ادھورا ہے اور غیر منصوبہ بند تعمیرات مسائل کا باعث ہیں حکومت اور امدادی اداروں نے تکنیکی تربیت، محفوظ تعمیرات اور پانی کی سپلائی پر بھی توجہ دی، لیکن زمین کی زلزلہ پسندی کے پیش نظر مکمل بحالی میں وقت لگتا ہے امید ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم ان سب مسائل کا سامنا کرنے کے بعد ایک دلدل سے نکل کر اپنے شہر کو بنیادی سہولیات سے آراستہ ہوتے بھی دیکھیں گیحکومت آزاد کشمیر اور بیرونی ممالک انجیوز اداروں نے 2005 کے زلزلے کے بعد تعمیر نو میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے لیے فوری حکمت عملی بنائی اور 225 ارب روپے کے بڑے تعمیراتی پروگرام شروع کیے ریلیف کے دوران بین الاقوامی امداد اور این جی اوز کے ساتھ مل کر اسکول، ہسپتال، پل اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں تیزی لائی گئی، لیکن اب بھی کچھ منصوبے مکمل ہونے باقی ہیں قارئین کرام آٹھ اکتوبر کے دن کو یوم استقامت و عزم تعمیر نو کے طور پر مناتے ہوئے ہم غم کو یاد رکھ کر حوصلہ اور اتحاد کا مظاہرہ کریں یہ دن شہداؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے، متاثرین کی مدد کی اپیل کرنے اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کا موقع ہیشہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عام طور پر دعائیہ تقریبات، قرآن خوانی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہیقبروں پر چراغاں اور شمعیں جلانا بھی عزت و احترام کا حصہ ہے، مگر خاص طور پر دعائیہ محافل اور سائرن کی آواز کے ذریعے یادداشت کو زندہ رکھا جاتا ہے آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر کو شہدائے زلزلہ کی یاد میں یہی روایتی انداز اپنایا جاتا ہے میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ شہداء زلزلہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں اور میری جنت وادی اور پاکستان و ریاست آزاد کشمیر کو ہمیشہ ہنستا بستا رکھیں اور دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائیں آمین ثم آمین یارب العالمین