ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

المناک زلزلہ 20سال بیت گئے ہسپتال بنے نہ سکول متاثرین آج بھی منتظر

اوگی (نامہ نگار) 8 اکتوبر 2005 کے خوفناک زلزلے کو بیس سال بیت گئے، مگر اوگی تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال آج تک مکمل نہ ہوسکا۔ بیس سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومت اور متعلقہ ادارے اسپتال کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے باعث اوگی اور گردونواح کے لاکھوں عوام آج بھی بنیادی صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں اسپتال کی تعمیرات جبکہ مریضوں کو معمولی علاج کے لیے بھی ایبٹ آباد یا مانسہرہ جانا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے بلکہ کئی مریض دورانِ سفر جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔تاجر رہنمائ وقار احمد نے اس صورتحال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "بیس سال گزر جانے کے باوجود اوگی اسپتال کی تعمیر مکمل نہ ہونا عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر منصوبے کی تکمیل یقینی بنائے تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ اوگی تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے اور جلد از جلد اسے فعال بنا کر علاقے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button