مظفرآباد

نامور کالم نگارراجہ شہزاد معظم ارجہ کے مقام پرحادثہ کا شکار

اسلام آباد (بیورورپورٹ) آزاد کشمیرکے نامور کالم نگار اور ہمارے دوست ارجہ کے مقام پر بائیک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ وہ ایک نجی کام کے سلسلے میں ٹریول کر رہے تھے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں mprc مظفرآباد ریفر کر دیا گیا۔ حادثے میں ان کی بائیں ٹانگ کاٹنا پڑی۔ تمام احباب سے ان کی صحت کاملہ کی دعاؤں کی اپیل ہے۔یاد رہے راجہ شہزاد معظم آزادکمیر یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے صدر رہے ہیں اور کئی مرکزی عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ وہ آجکل بیالوجی کے لیکچرر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کا حادثہ نہ صرف طلباء کے لئے باعث تشویش ہے بالکہ سول سوسائٹی کے لئے بھی مایوس کن ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

Related Articles

Back to top button