مظفرآباد
صدر پاکستان کی زیر صدارت اجلاس، آزادکشمیر میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ زرداری کرینگے

اسلام آباد(بیوروپورٹ)صدر پاکستان آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس رات گئے تک جاری رہا۔ اجلاس میں صرف ممبران اسمبلی نے شرکت کی اور آزادکشمیر میں اقتدار کی تبدیلی کے حوالے سے غور وغوض کیاگیا۔ اجلاس رات گئے تک جاری رہا۔ آزادکشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لئے فیصلہ زرداری کرینگے۔




