وزیراعظم چوہدری انوارالحق سادہ مگرپروقار اور بہترین وزیراعظم قرار‘ قومی خزانے کی حفاظت‘پروٹوکول کا خاتمہ کیا‘سوشل میڈیاصارفین کا ردعمل

اسلام آباد (بیورورپورٹ)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے ڈھائی سال کے دور کو سوشل میڈیا صارفین نے ایک مثالی دور قرار دیتے ہوے میرٹ کی پاسداری اور شفافیت کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو سادہ،شفاف اور بہترین وزیراعظم قرار دیا جس نے نہ صرف شفافیت اور قومی خزانے کی حفاظت کی بلکہ پروٹوکول کا خاتمہ کر کے عام آدمی کو احساس تحفظ دیا۔ذوالفقار علی نے لکھا چودھری انوار الحق کشمیر کا شہزادہ چوھدری ھے اس نے گھوڑے پر سوار ھو کر ھی نہیں اونٹ پر بیٹھ کر حکومت کی ھے جو یہ کام سر انجام دے گیا ھیکوئی مائی کا لال نہیں کرسکتا بجلی سستی آٹا سستا میرپور برج، کشمیر بنک کا شیڈولڈ پراسیس میرپور ائیرپورٹ کے بنانے کا پروگرام، زیرو پروٹوکول، اپنے لیے صفر اخرجات، اپنی مراعات کا خاتمہ، پورے آزاد کشمیر میں مساویانہ فنڈز کی تقسیم گوکہ اپنے حلقہ کو ٹائم نہیں دے سکا لیکن وہ عوام کیدلوں?? پر راج کرتا ھے اور اللہ تعالیٰ کا اس پر خاص کرم اور لاکھ۔ لاکھ احسان ھینہ جانے کیوں بھونڈے الزامات اور زبان کس طرح اس کے خلاف چلاتے ھیں کچھ لوگ وہ اقتدار کا کوئی بھوکا نہیں ھے جب تک اللہ تعالیٰ نے اس کے بازو میں قلم کی طاقت دے رکھی ھے چلتی رہی گی باقی اقتدار کی چھیننے کی فنکاریاں دیکھتے جائیں کیا ھوتا ھے،کامران علی نے لکھا آزاد کشمیر کی تاریخ میں جتنے بھی وزیراعظم آئیں. ان میں سے اک اچھا وزیراعظم رہے. ان کے دور میں بہت سے ایسے کام ہوئے. جو با قی حکومتوں میں سالوں تک نہ ہو سکے. 15 سال 20 سال کام نہ ہو سکے. اچھا اور سارہ آدمی معلوم ہوا،چوہدری عمر نے لکھا پچھلے 78سالوں میں سے سب سے بہترین دور رہا،چوہدری کاشف نے لکھا آزاد کشمیر کا پہلا وزیراعظم ہے جس نے واقعی غریبوں کے لیے سوچا اور کام بھی کیا اس کے دور میں کرپشن کم ہوئی یہی تو مافیا کو تکلیف ہے کیونکہ اس نے ان پر ہاتھ ڈالنے کی جرات کی۔چوہدری عبدالمالک نے لکھا وزیر اعظم آزاد کشمیر اسمبلی توڑ کر کشمیری قوم پر ایک عظیم احسان کر جائیں یہ منڈی کے چلغوزوں کو مسلط نہ ھونے دیں لگتا ہے کشمیریوں کو ایک اور مارچ مظفراباد کی طرف کرنا ہو گا،ابوبکر یزدانی نے لکھادیانتداری،معاملہ فہمی تو بلاشبہ تھی، نہایت مضبوط اعصاب کی شخصیت بن کر سامنے آے۔رئیس چوہدری نے لکھا آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بہترین دور وزیراعظم انوار الحق کا دور،انصر اقبال نے لکھا آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بہتر اور کرپشن سے پاک وزیر اعظم اللہ پاک چویدری انوار الحق صاحب کی مدد فرمائے امین،چوہدری سنان ناصر نے لکھا الحمداللہ مثالی دور گزارا تاریخ میں ہمیشہ اچھے الفاظوں میں یاد رکھا جائے گا۔ملک خلیل نے لکھا بہت اچھا مخلص ایماندار وزیراعظم ہے اس نے کوئی چوری نہیں کی لیکن سچا ادمی جو ہوتا ہے نا اس کا رہنا مشکل ہوتا ہے،چوہدری شاہزیب طارق نے لکھا بطور تحریک انصاف کے حامی انوار الحق صاحب کے بطور وزیراعظم انتحاب ہر اعتراض ہے۔مگر وزیراعظم منتحب ہوکر اس شحص نے اپنا بیسٹ ڈلیور کرنے کی کوشش کی،نہ کوئی کرپش،نہ اقرباء پروری،نہ پروٹوکول کا شوقین،نہ جیبیں بھرنے کے خواہش۔نظام میں اصلاحات کی بھرپور کوشش کی اور اپنی بساط کے مطابق ڈلیور بھی کیا۔اپنے ضلع کے لیے میگا پراجیکٹس دئیے۔بیوروکریسی کو لگام دی بطور منظم وزیراعظم کی کارکردگی اذادکشمیر کی تاریخ کے تناظر میں ناقابل مثال ہے،مشتاق محمد نے لکھا زمین پر تبدیلی نہیں آئی مگر کچھ معاملات میں پیش رفت ضرور ہوئی جیسے بچت وغیرہ سرکاری اخراجات میں یہ کریڈٹ ان کو جاتا ہے،اعجاز مغل نے لکھا ازاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بہترین وزیر اعظم،عمر لطیف نے لکھا الحمدللہ سابقہ تمام ادوار سے بہترین دور۔۔۔انشائاللہ یہ دور سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔۔۔،محمد ذوالفقار نے لکھا زبر دست، بہترین اور لا جواب، قابل فخر، قابل تحسین اور قابل تقلید، شاندار، شفاف، شائستہ، سیدھا، سادہ اور سچا، کھرا، درست اور صحیح، مرد، مجاھد اور غازی، افسوس کہ میرے پاس موزوں الفاظ نہیں کہ میں تعریف کر سکوں،مظفر عابد نے لکھا جی او ببر شیرا آصف زرداری بلاول بھٹو۔ تمام ن لیگ پاکستان کی سینئیر ترین وزرا کی فوج ایک ہفتے سے لگاتار میٹنگ پر میٹنگ کر رہی ہیں۔ میڈم فریال تالپور نے پکے ڈیرے اسلام آباد جما لئے ہیں۔ ن لیگ۔ پیپلزپارٹی۔ بیرسٹر سلطان گروپ۔ تنویر الیاس گروپ۔ سب مل کر بھی عدم اعتماد پیش نہی کر پارہے۔ ایک اکیلا آدمی جس کی کوئی جماعت بھی نہی کوئی MLA بھی ساتھ نہی پھر بھی مظفر آباد کے ایوانوں میں شیر بھمبر کی للکار سب سے پاور فل۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر داد تو بنتی ہے۔مجید چوہدری نے لکھا مان جاؤ بندہ قابل اعتماد ہے۔جس کی سیاست اور نام پاکستان کے نیشنل میڈیا پر ہر ٹاک شو اور نیوز میں چل رہا ہے،پوری دنیاکی نظریں اس پر ہیں۔وگرنہ اس سے پہلے تو کشمیر کو کوئی نہیں پوچھتا تھا۔علی شان نے لکھا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بہترین مثالی جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا،فہیم گل نے لکھاآزاد کشمیر کی تاریخ میں جتنے بھی وزیراعظم آے. ان میں سے اک اچھا وزیراعظم رہے. ان کے دور میں بہت سے ایسے کام ہوئے. جو با قی حکومتوں میں سالوں تک نہ ہو سکے. 15 سال 20 سال کام نہ ہو سکے. اچھا اور سادہ آدمی معلوم ہوا،




