ریاست میں سرمایہ کاری‘ سیاحت کے دروازے کھول دیئے‘فیصل راٹھو

اسلام آباد (پی آئی ڈی)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے منتخب صدر سعید یوسف خان، جنرل سیکرٹری قاسم محمود ملک سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وکلائ برادری معاشرے میں قانون کی بالادستی، آئین کی سربلندی اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز جمہوری اقدار کے استحکام اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔وزیراعظم نے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران کے لیے نیک تمنا¶ں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے وکلائ برادری کے مسائل کے حل اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے م¶ثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر وکلائ برادری کے ساتھ باہمی تعاون اور مشاورت کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے اسپین کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری امتیاز آکیا نے کشمیر ہا¶س اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بیرون ملک کشمیریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومتِ نے ریاست میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے، اور اس ضمن میں اوورسیز کشمیریوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے، اوورسیز کشمیریوں نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو م¶ثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔اس موقع پر چوہدری امتیاز آکیا نے وزیر اعظم کو اوورسیز کشمیری کنونشن کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی عدالت اور کمیشن کا قیام قابلِ تحسین اقدامات ہیں۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سی ای او پاکستان ٹریول مارٹ سید محمد علی ہمدانی نے جموں کشمیر ہا¶س میں ملاقات کی۔سید محمد علی ہمدانی نے وزیراعظم کو پاکستان ٹریول مارٹ 2026 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ملاقات کے دوران پاکستان ٹریول مارٹ کے وژن، اثرات اور مسلسل ترقی پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سی ای او سید علی ہمدانی نے بتایا کہ پاکستان ٹریول مارٹ ملک بھر میں سیاحت کے فروغ، صوبائی نمائندگی کے استحکام اور بین الاقوامی منڈیوں سے روابط قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومتِ آزاد کشمیر نے ریاست میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے قدرتی حسن کی بدولت انہیں یقین ہے کہ یہ وادی مستقبل قریب میں پاکستان اور پورے خطے کی سیاحت کا ایک بڑا مرکز بننے جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت کی سیاحت پالیسی کے تحت نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی آزاد کشمیر کو کھول دیا گیا ہے، جو پاکستان کے سیاحتی شعبے کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہے۔


