چوہدری انوارالحق حکومت کی ممکنہ تبدیلی پھر التواکاشکار‘پیپلزپارٹی نئے وزیراعظم کاحتمی فیصلہ نہ کرسکی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)آزادکشمیر میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق حکومت کی ممکنہ تبدیلی ایک بار پھر رُک گئی۔ صدر زرداری وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں ہی حتمی فیصلہ ہوگا۔تاہم پیپلزپارٹی نئے قائد ایوان کے نام پر متفق نہ ہوسکی اور ابی تک نئے وزیراعظم کی نامزدگی کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ دوسری جانب گزشتہ شام پاکستان پیپلزپارٹی کے آزادکشمیر امور کے انچار چوہدری ریاض اور سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتازراٹھور نے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان سے ایک بار پھر ملاقات کی ہے اور انہیں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی صورت یں پیپلزپارٹی کی حمائت کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کی ہے۔ادھر پیپلزپارٹی نے 36ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے؛لیکن 36ارکان کی حمائت کی حامل پارٹی ہونے کے بواجود تاحال تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے اور معاملات کو آج تک کیلئے موخر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں گزشتہ دو ہفتہ سے گو مگو کی صورتحال ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انورالحق دارالحکومت مظفرآباد میں مقیم ہیں جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں فاروڈ بلاک کے بھی ارکان اسلام آباد میں ہیں صدر آزادکشمیر بھی کشمیر صدر ہاؤس میں میٹنگ پر میٹنگ کر رہے ہیں تا ہم ابھی تک کسی حتمی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے۔ آزادکشمیر میں حکومتی اعتبار سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔




