ابیٹ آبادتازہ ترین

ایبٹ آباد ٹھنڈیانی روڈ پر ٹریفک حادثہ 1جاں بحق 3زخمی

ایبٹ آباد (کرائم رپورٹر) ایبٹ آباد ٹھنڈیانی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ،موٹرکار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹھنڈیانی روڈ پر راولاکوٹ کے مقام پر ایک موٹرکار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بالاج شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ عثمان جدون ، راحیل شاہ اور فرقان شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 نے واقعہ کا علم ہوتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس تھانہ نواں شہر نے مقدمہ درج کرکے دریافت شروع کر دی ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

Back to top button