ابیٹ آباد

پشاور سے مانسہرہ کروڑوں روپے کی منشیات سمگل کرنے والا گرفتار

ایبٹ آباد(نمائندہ محاسب) تھانہ مانگل پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھیر کنڈ مانسہرہ کے رہائشی سید تصدق شاہ ولد چن پیر شاہ کو گرفتار کر لیا، جو گاڑی پر ”ایکسپریس نیوز کے اسٹکر اور جعلی مائیک لگا کر خود کو میڈیا پرسن ظاہر کر رہا تھا۔ایس ایچ او تھانہ مانگل نے ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران پشاور سے آنے والی جی ایل آئی گاڑی کو روکا۔ ملزم نے دھمکیاں دے کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے تین من سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف زیردفعہ 9(i) 3/e سی این ایس اے مقدمہ درج کر لیا۔ایبٹ آباد پولیس معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی، منشیات فروشوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔”ڈی ایس پی میرپور سرکل سراج خان کی بریفنگ۔

Related Articles

Back to top button