
ایبٹ آباد (کرائم رپورٹر) ایبٹ آباد کے تفریحی مقام ہرنو میں دلخراش واقعہ ، 16 سالہ دوشیزہ جھولے سے گر کر جاں بحق، ریسکیو 1122 نے زخمی دوشیزہ کو DHQ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفریحی پارک کو سیل کر دیا جبکہ دوشیزہ کے ورثاءکی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد کے تفریحی مقام ہرنو میں جھولا جھولتے ہوئے ایک سولہ سالہ دوشیزہ گر کر شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر امدادی اداروں نے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفریحی پارک کو سیل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی کی شناخت کیلئے کاروائی کا آغاز کر دیا۔




