ابیٹ آبادتازہ ترین

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ انتخابات شفاف بنانے کیلئے انتظامیہ افسران نگرانی کر ینگے ، کمشنر ہزارہ

ایبٹ آباد (محاسب نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد فیاض علی شاہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں ضمنی امتحانات کے شفاف انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری و کنٹرولر آف امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے اجلاس میں شرکت کی اور امتحانات کے انعقاد کے لئے کئے گئے انتظامات پر شرکائے اجلاس کو بریفنگ دی۔اجلاس میں کمشنرہزارہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز ہزارہ ڈویژن کو ہدایات جاری کیں کہ امتحانات کے دوران انتظامی افسران کو نگرانی کے فرائض کے لیے تعینات کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور انڈر ٹرینی افسران (UTs) کو امتحانی مراکز میں نگرانی کے فرائض تفویض کیے جائیں۔ امتحانی مراکز میں خواتین افسران یا خواتین انڈر ٹرینیز کو ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے جبکہ خواتین افسران کی عدم دستیابی کی صورت میں دیگر سرکاری محکموں سے خواتین افسران کو تعینات کیا جائے۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ امتحانات کے دوران فوٹو کاپی (فوٹو سٹیٹ) کی دکانیں بند رکھی جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا پرچہ افشا ہونے کے امکانات کو روکا جا سکے۔کمشنر ہزارہ فیاض علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ امتحانات کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور م¶ثر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ طلبہ کی محنت اور میرٹ کا مکمل احترام یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button