ابیٹ آبادتازہ ترین

ہریپور 2مختلف واقعات میں نوجوان قتل 4افراد جاں بحق

ہری پور(بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی کی حدود ریلوے روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا اٹھارہ سالہ مقتول منیر ولد صابر ساکنہ بائیاں احمد علی خان کے والد کی دعویداری پر مقامی اخبار کے نمائندہ ناصر شاہ کو گرفتار کر لیا گیا مقتول کے باپ صابر نے کہا کہ میرے بیٹے کو ناصر شاہ کےکہنے پر شفیق عرف کبہ نے فائرنگ کر کے قتل کیا پولیس ناصر شاہ اور شفیق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم شفیق کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف مقامات پر چھاپہ زنی جاری پولیس کے زرائع کے مطابق مقتول مقامی اخبار کے افس میں ملازم تھا۔
ہری پور(ڈپٹی بیورو چیف) ہری پور تھانہ صدر کی حدود پھرہالہ چوک میں تیر رفتار شہزور گاڑی نے رکشہ کچل ڈالا۔دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی۔ تمام مرنے والوں اور زخمیوں کو 1122کے ذریعے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایبٹ آباد ریفرر کر دیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ مسماة (ر) اور 22 سالہ مسماة(ا) جاں بحق اور جبکہ دیگر زخمیوں کا تعلق مو ضع پھرہالہ سے ہے۔

Related Articles

Back to top button