
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ مہار کلاںمیں آتشزدگی سے بیوہ خاتون کا گھر جل گیا لاکھوں مالیت کا سامان بھی آگ کے شعلوں کی نذر ہو گیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز مہار کلاں میں رہائشی مکان کے کمرہ میں اچانک آغ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے مکان مکمل طور پر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جس میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان بھی ان آگ کے شعلوںکی نذر ہو گیا الخدمت فاﺅنڈیشن کے ضلعی چیئرمین ملک تنویر اعوان نے الخدمت فاﺅنڈیشن کی ٹیم کو ہدایات دیں کہ ضروریات زندگی کی اشیاءسمیت خاتون کی مددکی جائے ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاندان کی مدد کی۔




