وزیراعظم کی عوام دوست دانشمندانہ پالیسیاں بڑا بریک تھرو ہے، شوکت جاوید

مظفرآباد(محاسب نیوز)آل پارٹیز الانس نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت کی قیادت میں قائم حکومت کے پہلے ایک ماہ کے دوران لگ بھگ چالیس سال بعد طلباء یونین کی بحالی، صحت کارڈ کی سہولت، چھوٹے ملازمین کی مستقلی و ترقیابی، صحت، تعلیم، کے منصوبہ جات روزگار کی میرٹ پر فراہمی کشمیر بینک کو شیڈول بنانے کی پیش رفت عوام دوست مدبرانہ دانشمندانہ پالیسیوں کا بریک تھرو ہے، اسی طرح بلا سود قرضوں کی اجرائیگی وفاقی حکومت سے مثالی ورکنگ ریلیشن شپ سیاسی جمہوری قیادت حریت کانفرنس تاجروں طلباء وکلاء سول سوسائٹی صحافتی تنظیموں سے اعتماد سازی اور مشاورت کی فلک بوس عمارت عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شاندار فتح کی مظبوط بنیادیں ہیں صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما انچارج سیاسی امور چوہدری ریاض کی قیادت میں انتخابی سیاسی اننگز چوکوں چھکوں سے جیت کر وزیر اعظم راجہ فیصل راٹھور دوسری بار تسلسل سے سترویں وزیراعظم کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کرنے کا اعزاز حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے حکومت آزاد کشمیر کی ایک ماہ کی مثالی کارکردگی پر میڈیا کو اہم اہم نکات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات میں علی بابا اور چالیس چوروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر جائیدادیں بنانے عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کرنے والوں کو عوامی عدالت میں غیور عوام سارا قرض بمعہ سود چکا دیں گے اس لئے کڑا احتساب ناگزیر ہے م نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے ہونے والے معاہدوں پر خلوص نیت سے عمل درآمد مخلصانہ انداز حکمرانی جمہوریت پسندی اور افراتفری پر قابو پانے کی بہترین حکمت عملی ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور ضلع جہلم ویلی وادء لیپہ چکوٹھی پانڈو سیکٹرز کا دورہ کر کے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے دریں اثناء صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید میر نے کہا چوہدری انوار الحق نے بہت اچھے تلخ فیصلے کئے مگر خود نمائی کی بناء پر اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہوئے سولو فلائٹ کرتے رہے اور نتیجہ بھائی بھائی کے گریبان پکڑنے تک پہنچ گیا عوام کا سیاسی پارٹیوں اور سیاسی قیادت سے اس طرح اعتماد اٹھ گیا جیسے پتوں سے شبنم کے قطروں کا بہنا ہوتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزرائے کرام دور دراز مضافاتی علاقوں میں کھلی کچہریاں لگا کر ان کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے کیونکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا انقلابی منشور استحصال سے پاک معاشرے کے قیام فرسودہ نظام طبقاتی تقسیم لارڈ میکالے کی تعلیمی واردات دولت کے غیر منصفانہ بندر بانٹ کے خلاف بغاوت اور سماجی انصاف کے بلا تخصیص عمل کی ضمانت اور مظبوط وفاق کی علامت ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان اہل کشمیر کیلئے وہ مقدس حد بندی ہے جس کو پامال کرنے والے مکار دشمنوں اور اپنی صفوں میں چھپے نام نہاد دوستوں کی طنابیں کھنچنے کیلئے،، یا تم نہیں یا ہم نہیں،، کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہو چکا ہے وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور کے دوروں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر آمڈ آنا پیپلز پارٹی کی نصف صدی پر محیط جہد مسلسل وطن پرستی تحریک آزادی کشمیر عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے قربانیوں اور شراکت اقتدار میں عوامی تصور کا بین ثبوت ہے پیپلز پارٹی پر انتقامی کارروائیوں کے الزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت ہمارے لئے قابل احترام ہے انھوں نے پہلے مہاجرین کی بارہ نشستوں کے سٹنٹ اور اب سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نام پر عوام کو جھانسہ دے رہی ہے پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی پیپلز پارٹی کے امیدوارن بھاری اکثریت سے سیاسی مخالفین کو سیاسی کھاڑے سے زیرو پر ناک آوٹ کرے گی شوکت جاوید میر نے کہا پیپلز پارٹی کو سترہ سے سینتیس نشتوں پر مشتمل سنگل لارجر پارلیمانی پارٹی بنا کر اپنے آپ کو تاریخ میں امر کر دیا ہے جسکی وجہ سے ناقدین بھی انکی دور اندیش پالیسیوں کے معترف ہیں اور بعض سیاسی بونوں اور حاسدوں کو اتنی بڑی کامیابیوں چوہدری ریاض اور پیپلز پارٹی فوبیا ہو چکا ہے اس لئے وہ انکی کردار کشی میں حواس باختگی میں مبتلا ہو چکے ہیں پیپلز پارٹی عدم اعتماد کے ذریعے غیر سیاسی غیر جمہوری وزیراعظم کو نہ ہٹاتی تو عوام سول نافرمانی کی۔




