گلگت بلتستان

صوبائی کابینہ کا اکیسواں اجلاس،متعدد اہم قانونی مسودات، پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

گلگت بلتستان لوکل کونسل انتخابات انعقاد قواعد 2025 کے مسودے کی منظوری دے دی

گلگت(محاسب نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اکیسواں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد اہم قانونی مسودات، پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے نیسلے فار ہیلتھیر کڈز پروگرام کی منظوری دی جبکہ گلگت بلتستان کم عمری کی شادی کی روک تھام بل 2024 کو مزید کارروائی کے لیے اسمبلی کی لیجسلیٹیو کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان معذور افراد کے قواعد 2025 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح وہیکولر ڈیٹا بیس کو تمام صوبوں بشمول اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دے دی گئی۔کابینہ نے گلگت بلتستان ایگریکلچر پیسٹی سائیڈ بل 2024، گلگت بلتستان فرٹیلائزر کنٹرول بل 2024، گلگت بلتستان فشریز اور ایکوا کلچر بل 2024، کلین گلگت بلتستان پروجیکٹ، گلگت بلتستان لوکل کونسل انتخابات انعقاد قواعد 2025 کے مسودے، ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2025، جی بی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025، گلگت بلتستان روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز ایکٹ 2025، گلگت بلتستان ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2025 کے مسودے، کم از کم اجرت قواعد 2025، بچوں کے روزگار کی ممانعت کے قواعد 2025، جبری مشقت کے خاتمے کے قواعد 2025 اور گلگت بلتستان سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پالیسی اور عملدرآمد منصوبے کے مسودے کی بھی منظوری دے دی۔اجلاس میں شگرتھنگ اسکردو میں 26 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025 کے تحت گلگت بلتستان لینڈ اپورشنمنٹ بورڈ اور ضلعی لینڈ اپورشنمنٹ بورڈ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور وزیراعظم آفس کی ہدایات کے مطابق ماڈل تھیراپیٹک گڈز سیل رولز کی بھی منظوری دی گئی۔ گلگت بلتستان پبلک فنانس بل 2025، سرکاری ملازمین پنشن بل 2025 اور جنرل پروویڈنٹ فنڈ بل 2025 کو بھی منظوری دی گئی، جبکہ گلگت بلتستان میں تعینات مسلح اور سول آرمڈ فورسز کی تعداد کو معقول بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ نیشنل علماء و مشائخ کونسل بل 2025،کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمیزم ایکٹ 2025 اور QPM اور PPM میڈلز کے حاملین کے مالی فوائد میں نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی۔ گلگت بلتستان ڈومیسائل سرٹیفکیٹ سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے مربوط ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دی گئی اور مجوزہ گلگت بلتستان پولیس ایکٹ کو مزید جائزے کے لیے لیجسلیٹیو کمیٹی کو سپرد کردیا گیا۔کاں ینہ اجلاس میں غیر رسمی تمباکو تجارت کی ریگولیشن اور غیر قانونی تمباکو و سگریٹ صنعت کے خلاف کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست کے ذریعے مال کی درآمد کے مجوزہ فریم ورک کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے دانش اسکول اسکردو کے لیے دو سو کنال اراضی کی منتقلی کی منظوری بھی دی۔ اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ کو شیلڈ اور گفٹ پیش کیے گئے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کابینہ ممبران اور حکومت میں شامل تمام جماعتوں خصوصاً مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ت

Related Articles

Back to top button