وزراء کی تعداد طے شدہ معاہدے سے تجاوز، ایکشن کمیٹی کا ردعمل؟
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔حلف اٹھانے والوں میں دو مشیران بھی شامل ہیں۔اس طرح فلیگ ہولڈر ارکان کی تعداد 20 ہوگں?ی ہے۔کابینہ اور مشیروں میں کسی بھی مہاجر رکن کو وزیر نہیں بنایا گیا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت پاکستان کے مابین معاہدہ میں یہ طے پایا تھا کہ صرف 16 وزراء ہوں گے صدر، وزیراعظم،سپیکر،ڈپٹی سپیکر سمیت کل 20 فلیگ ہولڈر ہوں گی۔عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن شوکت نواز میر نے بھی 3 روز قبل اپنی تقریر میں یہ کہا تھا کہ 16 سے زیادہ وزیر بننے کی اجازت نہیں دی جاں?ے گی۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق حالات یہ بتا رہے ہیں کہ صرف مہاجر ممبران اسمبلی کو کابینہ سے باہر رکھنے کیلئے ہی تمام تر ڈرامے رچاں?ے گں?ے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ 24 فلیگ ہولڈر کو کیا عوامی ایکشن کمیٹی ہضم کر پاں?ے گی یا نہیں۔ذراں?ع کے مطابق معاہدے میں یہ بھی طے تھا کہ سپیشل سیٹس ہر منتخب ہونے والے کسی رکن اسمبلی کو وزیر نہیں بنایا جاں?ے گا جب کہ رفیق نں?یر اور نبیلہ ایوب کو وزیر بنا کر خلاف ورزی ہوں?ی ہے


