مظفرآباد

خشک سالی کے باعث چشموں میں پانی کی کمی،گردوغبار سے فضا آلودہ

مظفرآباد(رپورٹ خبرنگارخصوصی) طویل خشک سالی کے باعث چشمے خشک ندی نالوں میں پانی کی کمی آزادکشمیر بھر سمیت دارالحکومت میں گردوغبار شدید سردی کے باعث چھاتی کی بیماریاں پھوٹ پڑیں۔ الشیخ بن زید ہسپتال عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز امبور میں مریضوں کا رش بیڈ کم پڑ گئے۔ بڑھتی آبادی کے تناسب سے مزید بڑے ہسپتال کے قیام کی ضرورت الشیخ زید بن ہسپتال سی ایم ایچ کو توسیع دی جائے تاکہ یہ ہسپتال مریضوں کا دباؤ برداشت کرسکیں۔ خشک سالی کے باعث بچے بوڑھے جواں سب اس کی لیپٹ میں ہیں۔ ہر گھر گھر میں مریضوں میں مہنگی ادویات ٹیسٹ عام آدمی پریشانی سے دوچار ہے۔ بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ اس موسم میں پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالہ سے محاسب نیوز نے ماہرامراض سینہ ڈاکٹر بشارت سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ گردوغبار کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے اور اس موسم میں کورونا کی طرز کا انفلووائرس پھیل گیا ہے۔ جس کیلئے سب سے پہلے مریض کا ٹیسٹ کروایا جاتا ہے۔ دمہ الرجی، بخار، زکام کا مرض زیادہ ہوجاتا ہے۔ بالخصوص بزرگ جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں وہ اس موسم میں زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موسم میں شہری اپنے آپ کو گرم رکھیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ سوپ چائے قہوہ وغیرہ زیادہ استعمال کریں مرغن غذاؤں سے گریز کریں بچوں کو گرم کپڑے پہنائے جائیں پینے کیلئے نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے۔ الشیخ ہسپتال میں کمانڈنگ آفیسر کی قیادت میں ہسپتال میں چوبیس گھنٹے مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اوپی ڈیز میں دو سو سے زائد مریضوں کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کیا جارہا ہے۔ \

Related Articles

Back to top button