ہم قیادت کے تمام فیصلوں کو من وعن تسلیم کرتے ہیں‘سید افتخار حسین شاہ

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری عوامی رابطہ بور ڈوامیدوار اسمبلی سید افتخار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم صدرپاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیرشاہ غلام قادر‘قائد سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے تمام فیصلوں کی من وعن تسلیم کرتے ہیں اور انھیں یقین دلاتے ہیں کہ وہ جماعت کی مضبوطی اور بہتری کیلئے جو فیصلے کرینگے اس پر سوفیصد عملدرآمدیقینی بنایاجائیگا۔کارکنان کو پارٹی پالیسی کا پابند ہونا چاہیے ہر کو پارٹی پالیسی کی پابندی کرے۔ قیادت کے فیصلے آمدہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی بڑے اہم اور مثبت نتائج کے حامل ہوں گے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات قریب ہیں کارکنان نے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ان شاء اللہ صدرپاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیرشاہ غلام قادر‘قائد سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر قائدین کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی۔اور وزیراعظم بھی مظفرآباد ڈویژن سے بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2016میں جب مسلم لیگ ن نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت سنبھالی تو تعمیر وترقی کا جال بچھایاگیا۔ ہر حلقے ہر علاقے میں بلاتخصیص تعمیر وترقی کے کام ہوئے۔ کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایاگیا۔ مسلم لیگ ن کا دو ر حکومت 2021میں جب ختم ہوا تو تعمیر وترقی کا وہ سفر تھم سا گیا اب 2026میں مسلم لیگ ن دوبارہ حکومت بنا کر ان پانچ سالہ محرومیوں کا ازالہ بھی کرے گی اور تعمیر وترقی کا سفر ایک با ر پھر سے شروع کرے گی۔ آزادکشمیر کے عوام قائد میاں محمد نواز شریف‘ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز‘ صدرپاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیرشاہ غلام قادر‘قائد سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے چاہنے والے ہیں۔ آزادکشمیر کی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ کوٹلہ کی سیٹ قیادت کو تحفے میں دینگے۔



