
صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا کےمقام پراحتجاج کیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگاکر موٹروے کے دونوں اطراف کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا جس سےگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
موٹروے کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما احمد خان نیازی کچھ دیر میں موقع پر پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
اُدھر نوشہرہ اور چارسدہ سےبھی روانہ ہونے والا پی ٹی آئی کا قافلہ صوابی انٹرچینج پہنچ گیا۔
دوسری جانب موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون صوانی انٹرچینج (417 کلومیٹر) سڑک بند ہے۔




