مظفرآباد

ماسٹر پلان پر عملدرآمد؟ بااثر افراد کو بڑے پلازے بنانے کی کھلی اجازت

مظفرآباد (رپورٹ جہانگیر حسین اعوان سے) 8اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلہ سے تباہ حال مظفرآباد میں جائیکا کے جاری کردہ ماسٹرپلان پر عملدرآمد کے بجائے اداروں کی بااثر افراد کو بڑے بڑے پلازے بنانے کی کھلی اجازت انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا حکومتی اداروں کی غفلت کے باعث کسی بھی ناگہانی آفت میں مظفرآباد میں بڑے جانی مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔جائیکا نے رپورٹ جاری کی تھی کہ 8اکتوبر 2005سے آئندہ 50سالوں تک اس ریجن میں دوبارہ بڑی شدت کے زلزلے کا امکان ہے۔ مظفرآباد کے پہاڑ بجری کے باعث ہل چکے ہیں۔ بڑی بڑی تعمیرات پر پابندی عائد کی جائے۔ لیکن حکومت اداروں سرکاری محکموں کی لاپرواہی کے باعث 4سے 5منزلہ پلازوں کی تعمیر جاری ہے جس کی وجہ سے سڑکیں گلیاں تنگ ہورہی ہیں۔ سرکلر روڈ سمیت پبلک پارکس قبرستانوں کیلئے اراضی ختم ہورہی ہے۔ کوئی ایسی جگہ دستیاب نہیں کسی بھی اسطرح کی آفت کے باعث شہری کھلی جگہ جمع ہوسکیں۔ منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے دارالحکومت مظفرآباد میں ہاؤسنگ سکیموں کو آباد نہیں کیا جارہا ہے۔

Related Articles

Back to top button