قائداعظم، میاں نوازشریف کی سالگرہ کی تقاریب کیک کاٹے گئے
مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی خصوصی ہدایت پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور صدر مسلم لیگ ن پاکستان سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا یوم پیدائش آذاد کشمیر بھر میں تقریبات کا انعقاد،کیک کاٹے گئے، دارالحکومت مظفرآباد میں سب سے بڑی مرکزی تقریب مظفرآباد کنٹنیٹل ہوٹل ساتھرا میں منعقد کی گئی، جس میزبانی سٹی کے سئینر نائب صدر سید ارشد گیلانی نے کی، تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن آذاد کشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سابق مشیر حکومت ندیم زرگر تھے، جبکہ صدارت مہر میونسپل کارپوریشن سید سکندر گیلانی نے کی، تقریب میں کونسلرز ممتاز سواتی، شہزاد ہاشمی، راشد اقبال عباسی، مسلم لیگ ن طارق آباد کے صدر قدیر گیلانی مسلم لیگ ن خشکھڑ کے صدر منیر مغل مسلم لیگ ن رنجاٹہ کے صدر حفظ میر نزاکت حیدری عبد الرازق سابق کونسلر توقیر مشتاق سید محمود گیلانی صدر یوتھ ونگ سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ندیم زرگر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کا قیام کیا میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور تعمیر وترقی کے راہ پر گامزن کیا، آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن آذاد کشمیر دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی،اور عوام کے مسائل انکے گھروں کی دہلیز پر حل کریں گے،مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا، حلقہ تین سے بیرسٹر افتخار گیلانی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب مہر میونسپل کارپوریشن سید سکندر گیلانی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کے جنم دن پر انھیں مبارکباد دیتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے ملک کا قیام عمل میں لا کر مسلمانوں کو عظیم ملک سے نوازا، جبکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر کر دیاجس کی وجہ سے آج ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،اذاد کشمیر میں عام انتخابات کا بگل بج چکا ہے، بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے،




