ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی قیمتیںآسمان کو چھو گئیں

اوگی (نامہ نگار)پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی ترسیل پر پابندی کے باعث اوگی اور گرد و نواح کے علاقوں میں آٹے کی قیمتں آسمان کو چھو گئیں،مقامی تاجروں اور عوام کے مطابق چند روز کے دوران آٹے کی قیمت فی من تین ہزار روپے سے بڑھ کر پچپن سو سے چھ ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جس نے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔اس سلسلے میں تاجر رہنماءمیاں سید الرحمٰن،سیف الرحمن اور اوگی کی بھر کی انسانی فلاحی تنظیموں اور سماجی کارکنان نے وفاقی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ یہاں کے شہری پہلے ہی چینی، گھی، چائے، پتی، بجلی اور گیس کے بڑھتے اخراجات کے باعث مالی دبا¶ کا شکار ہیں، ایسے میں آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی چیز کا دوگنا مہنگا ہو جانا عام آدمی کے لیے برداشت سے باہر ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اوگی میں آٹے کے بحران نے نچلے طبقے کو شدید متاثر کیا ہے، دیہاڑی دار مزدور اور کم آمدنی والے گھرانے روزمرہ اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔ بعض علاقوں میں آٹے کی قلت کے باعث ذخیرہ اندوزی کے رجحان میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جس پر وفاقی پنجاب حکومت کی خاموشی تشویش ناک ہے انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی ترسیل پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے، اور مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے۔

Related Articles

Back to top button