
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)ایبٹ آباد مانسہرہ روڈ پر واقع شہر کے گنجان آباد علاقہ منڈیاں علی پلازہ سے ملحقہ لنڈے کی مارکیٹ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے 60 سے زاہد دکانیں اور ملحقہ رہائشی گھر شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔ کروڑوں روپے مالیت کا سامان لمحوں میں جل کر خاکستر ہوگیا۔ تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد متعلقہ۔اداروں مقامی افراد تاجروں نے آگ پر قابو پایا ۔ اور گ کو مزید پھیلانے سے روک لیا ۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روز منڈیاں میں واقع علی پلازہ میں صبح ساڑھے سات بجے اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے آنا فانا پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں۔لے لیا ۔ جس وہاں پر موجود وزیر ملکی ملبوسات ، کھلونوں ، قالین ، گھریلو استعمال کی اشیاء پر مشتمل 60 دانشمندی مارکیٹ راکھ کا ڈھیر بن گئ ۔ آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ چار گھنٹے بعد اس پر قابو پایا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے فوراً بعد علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 اور پولیس ہیلپ لائن 15 پر بار بار کالیں کیں، مگرکسی اہلکار نے کال اٹینڈ ہی نہیں کی ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر ریسکیو ادارے بروقت پہنچ جاتے تو آج اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔ متاثرین کی امداد کے لئے ضلعی افسران تاجر رہنما ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کی جائے ۔




