جھینگ پراجیکٹ سے بجلی پرانی لائنوں کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)جھینگ پراجیکٹ سے آنے والی بجلی پرانی لائن کے ذریعے صارفین کو دی جانے لگی بوسیدہ لائن میں خرابی کے باعث بجلی معطل رہنا معمول بن گیا نئی لائن کے جاری کام کو تیز رفتاری سے کرتے ہوئے لائن مکمل کی جائے بار بار بجلی بند ہونے سے صارفین کا بڑا نقصان ہونے لگا اعلی حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق جیھنگ پراجیکٹ سے آنے والی بجلی کی لائن بوسیدہ ہونے کے باعث اکثر بجلی ٹرپ کر جانے لگی بجلی کی بار بار بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا بجلی لائن کے جاری کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے اس وقت بڑے پیمانے پر مشتمل ایریا کو جھینگ ہائیڈرل پراجیکٹ کی بجلی فراہم کی جا رہی ہے لیکن لائن پرانی ہونے کی وجہ سے اکثر مسائل کا سامنا رہتا ہے بجلی بار بار بند ہونا معمول بن چکا ہے محکمہ برقیات کے باعث سٹاف کم ہونے کی وجہ سے بار بار فالٹ کو تلاش کرنا محکمہ برقیات کے لیے بھی انتہائی مشکل ہوتا ہے پٹہکہ کمپلین آفس میں موجود محکمہ برقیات کے چند اہلکار بہت بڑے ایریا میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیکر صارفین کو بجلی فراہمی کے لیے دوڑتے رہتے ہیں لیکن پرانی اور بوسیدہ لائنیں بجلی کے سسٹم میں خرابی کا باعث بن رہی ہیں اعلی حکام بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے پرانی لائنوں پر جاری کام کو مزید تیز کرتے ہوئے لائنوں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ آئے روز کی پریشانی سے صارفین کو نجات مل سکے،،



